واشنگٹن (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک میں ای۔سگریٹ مصنوعات کی خریداری کے لیے کم از کم عمر کو بڑھا 21 برس کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ ٹرمپ نے گزشتہ روز ویپنگ (سگریٹ نوشی ) صنعتی دنیا کے حکام، عوامی صحت کے وکلاء، ممبران پارلیمنٹ اور انتظامی حکام سے ملاقات کے بعد کہا کہ ہم اس سلسلے میں کم از کم عمر کو بڑھا کر 21 برس کرنے جا رہے ہیں۔